Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا مراکش اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

محفوظ اور مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو مراکش اور ملائیشیا کے ہم منصبوں کے ساتھ فلسطینی علاقوں کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور مراکش کے ہم منصب ناصر بوریطہ کے درمیان رابطے میں اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کےلیے مسلم اور عرب ملکوں کے اقدامات تیز کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک محفوظ اور مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی اور انڈونیشی وزرائے خارجہ نے فلسطینی ریاست اور اس کے عوام کو تمام جائز حقوق کی بحالی کےلیے مسلم ملکوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی روشنی میں  فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر بات چیت کی۔

شیئر: