Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا ترکیہ، مصر، بحرین اور گیمبیا کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو بحرین، ترکیہ، مصر اور گیمبیا کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ  ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد الزیانی سے رابطے کے دوران فلسطینی علاقوں کی صورتحال، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی سپورٹ میں عرب، اسلامی اقدامات کو تیز کرنے اور برادر فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی یقینی بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی انسانی قانون کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ گیمبیا کے وزیر خارجہ ممدو تنگارا سے رابطے کے دوران فلسطینی علاقوں کی صورتحال، فلسطینن اور اس کے برادر عوام کے خلاف ہر طرح کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے عرب، اسلامی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان سے رابطے میں اسلامی ملکوں کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا۔
جس کا مقصد فلسطینی ریاست اور اس کے عوام کے جائز حقوق کی بحالی اور جنگ بندی کےلیے مشترکہ تعاون کو تیز کرنا، اسرائیل کو تمام بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں سے روکنا ہے۔
مصری وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران فلسطینی علاقوں کی صورتحال، اسرائیل کی تمام سنگین خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کےلیے مشترکہ عرب اور اسلامی اقدام کو مضبوط بنانے، ایک محفوظ اور مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: