Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی اردن کے تعاون سے غزہ میں امداد کی فراہمی

اسرائیل کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں کو بند کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے اردن کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی فراہمی کےلیے ایئر ڈراپ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردنی آرمڈ فورسز کے تعاون سے گزشتہ روزغزہ میں متاثرہ افراد کو  ایئر ڈراپ کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا گیا۔
 اسرائیل کی قابض افواج کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں کو بند کیا گیا ہے۔
یہ امداد سعودی قیادت کی غزہ کے عوام کو فوری انسانی امداد کی فراہمی اور برادر فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

متاثرہ افراد کو  ایئر ڈراپ کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

اس سے قبل شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب اور اردن نے غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لیے 30 ٹن تیار خوراک بھیجی ہے‘۔
اردن کے ہاشمی چیریٹی آرگنائزیشن (جے ایچ سی او) اور اردن کی ہاشمی مسلح افواج کے ساتھ مل کر ایئر ڈراپ آپریشن کیا گیا۔
مملکت نے 54 طیاروں پر مشتمل ایک ’ایئر برِج‘ اور آٹھ جہازوں پر مشتمل ایک ’سی برِج‘ بھی آپریٹ کیا جو اب بھی کام کررہا ہے۔

شیئر: