Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں طوفانی بارش کے باعث سعودی ہلال احمر ہائی الرٹ

مکہ ریجن میں موجود 98 مراکز میں ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ( فوٹو: ایکس ہلال احمر)
سعودی ہلال احمر نے مکہ مکرمہ ریجن میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے غیر یقینی موسمی صورتحال کے انتباہ کے بعد اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو بھی مکہ ریجن میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
سعودی ہلال احمر مکہ برانچ کے ٹائریکٹر مصطفی بن جمیل بلجون نے بتایا’ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، تمام ایمرجنسی مراکز اور خصوصی رسپانس ٹیمیں بارش کے اثرات سے نمٹنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔ ایمبولینس سروس بھی متاثر نہیں ہوئی‘۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ہلال احمر نے مکہ ریجن میں موجود 98 مراکز میں ڈاکٹروں، ماہرین، ایمرجنسی میڈیسن، ایمبولینس ٹیکنیشنز کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔
مجموعی طور پر ایک ہزار 420 سروس پرووائیڈر ہیں جن میں ایمبولینس اور ڈیزاسٹررسپانس گاڑیوں سمیت تقریبا 149 گاڑیاں شامل ہیں جبکہ اضافی مدد فراہم کرنے کےلیے ایک ایئر ایمبولینس بھی دستیاب ہے۔
سعودی ہلال احمر نے شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ خراب موسم کے دوران احتیاطی سے کام لیں، ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کریں، ندی نالوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔
لوگوں سے کہا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع 997 پر دی جائے۔

شیئر: