Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے حج مقامات پر ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے مسجد الحرام کے اطراف ٹاورز سے ایئرایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر وزیر صحت اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد الجلال بھی موجود تھے۔
یہ اقدام حج 2024 کے دوران عازمین کی سیفٹی، ان کی جان بچانے اور صحت خدمات کے حوالے سے مملکت کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
ایئرایمبولینس سروس مختلف مقامات پر مریضوں تک تیزی سے پہنچنے، ہنگامی طبی خدمات کی فراہمی، اور مریضوں کو مختصر وقت میں صحت مراکز تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ سروس ایک مربوط صحت نظام کا حصہ ہے جو ہنگامی کال موصول ہونے اور سروس فراہم کرنے سے شروع ہوکر مریض کے خصوصی صحت مرکز تک منتقل کرنے پر ختم ہوتی ہے۔
اس سال اتھارٹی نے  تمام زخمیوں اور مریضوں تک  پہنچنے کےلیے مسجد الحرام اور حج مقامات کے قریبی علاقے میں سات ہیلی کاپٹر فراہم کیے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے میں سروس کا آغاز کیا گیا ہے جسے عازمین حج تک پہنچنے کے لیے ایک سٹریٹجک مقام سمجھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے حج سیزن 2024 کےلیے تقریبا 100 ایمبولینس مراکز میں دو ہزار 540 میڈیکل پروفیشنلز، ایمبولینس ٹیکنیشنز اور انتظامی عملے کو بھی تعینات کیا ہے۔
 ہلال احمر نے اپنی ایمبولینس فلیٹ کا ایک نمایاں حصہ حج مشن کے لیے وقف کیا ہے۔
اس میں 320 ایمبولینسز، 23 ایڈوانس ریسپانس وہیکلز، 7 ایئر ایمبولینس، گالف کارٹس، الیکڑک سکوٹر اور اضافی سروس وہیکلز شامل ہیں۔

شیئر: