Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال احمر نے مسجد نبوی میں زائر کی جان بچالی

’ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ زائر کو دل کا دورہ پڑا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ ہلال احمر نے مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں ایک زائر کی جان بچالی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’واقعہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوا ہے‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’13 بجکر 35 منٹ پر اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں ایک شخص کو طبی امداد کی ضرورت ہے‘۔
’فوری طور پر قریبی موجود ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ زائر کو دل کا دورہ پڑا ہے‘۔
’حالت کے مطابق طبی مداخلت کی گئی اور مریض کے دل کی دھڑکن بحال کی گئی‘۔
ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ’مریض کو الصافیہ صحت مرکز منتقل کردیا گیا ہے ‘۔

شیئر: