Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے بدھ سے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ( فوٹو: ایکس محکمہ شہری دفاع)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے بدھ 4 ستمبر سے اتوار تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا  ’محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں‘۔
’ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔
مکہ مکرمہ ریجن طوفانی بارش، ژالہ باری اور گردوغبار کے ساتھ تیز ہواوں سے متاثر ہوگا۔ مکہ مکرمہ، طائف میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور دیگر علاقے زد میں رہیں گے۔
عسیر، مدینہ منورہ، الباحہ، نجران اور جازان کے علاوہ حائل، حدود الشمالیہ، الجوف، قصیم اور الاحسا بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔

شیئر: