سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر 2 ستمبر کو جدہ اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین نے بارش کے دوران نماز ادا کی اور طواف کرتے رہے۔
وڈیو کلپس میں زائرین کو روحانی ماحول میں مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔
أمطار غزيرة يشهدها #الحرم_المكي#الإخبارية pic.twitter.com/A2C6j0vkTh
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) September 2, 2024
جدہ میں پیر کی رات کو موسلا دھار بارش سے سڑکیں زیرآب آگئیں تاہم گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
{وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ}
هطول أمطار غزيرة على #الحرم_المكي وسط دعاء المعتمرين#الإخبارية pic.twitter.com/nLAzpNI4h6
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) September 2, 2024