Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے سی کی مارکیٹ 3 بلین ریال تک پہنچ جائے گی

’اے سی کی مارکیٹ میں نمو کی وجہ شہروں کی آبادی میں اضافے کے علاوہ نئے رہائشی منصوبے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں اے سی کی مارکیٹ میں سالانہ 5.9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اے سی کی مارکیٹ جس کا اس وقت حجم دو بلین 322 ملین ریال ہے 2029 تک 3 بلین 118 ملین  ریال تک ہوجائے گی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’اے سی کی مارکیٹ میں نمو کی وجہ شہروں کی آبادی میں اضافے کے علاوہ نئے رہائشی منصوبے ہیں‘۔
ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ’وژن 2030 کے مطابق حکومت صاف توانائی کو فروغ دے رہی ہے جس کے تحت نئے کولنگ سسٹم ماحول دوست اور کم بجلی خرچ کرنے والے ہیں‘۔
’سعودی عرب کی مارکیٹ مقامی اور بین الاقوامی برانڈ کے لیے کھلا ماحول ہے جہاں مسابقت اور بہتر سروس فراہم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے‘۔
’اس ضمن میں توقع کی جارہی ہے کہ اے سی کی کھپت میں اضافے کے ساتھ بہتر اور معیاری کوالٹی کی دستیابی ہوگی‘۔

شیئر: