سعودی عرب، مصر انٹرنیشنل ایوی ایشن شو 2024 کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کر رہا ہے جس کا آغاز شمالی مصر کے العلمین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے 3 روزہ تک جاری رہنے والے اس نمائش کا افتتاح کیا جس میں 100 سے زیادہ ممالک کی 300 سے زائد ایوی ایشن اور ایروسپیس کمپنیاں شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کے صدر عبدالعزیز الدعیلج، فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل طلال بن سلیمان الغامدی، مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی اور مصر میں ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل عبدالکریم السدیس سمیت متعدد سینیئر سعودی حکام نے شرکت کی۔
شرکا نے نمائش میں موجود طیاروں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں جن میں سعودی ایف 15 ، ٹائیفون اور سعودی ہاکس شامل ہیں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور دیگر اعلی حکام نے سمارٹ نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں سعودی ملٹری انڈسٹریز کے پویلین سمیت نمائش میں حصہ لینے والے قومی اور بین الاقوامی مینوفیکچررز اور خلائی صنعت کے مینو فیکچررز کے پویلین اور نمائشیں شامل ہیں۔
ضمن مشاركتنا في #معرض_مصر_الدولي_للطيران؛ فخامة الرئيس المصري عبدالفتاح السيسي يزور جناح منظومتنا، وذلك بحضور معالي رئيس الهيئة العامة للطيران المدني وعضو مجلس إدارة الشركة أ. عبدالعزيز بن عبدالله الدعيلج، وكان في استقباله نائب الرئيس التنفيذي لقطاع الإلكترونيات المتقدمة م. زياد… pic.twitter.com/ToQwcv9stj
— SAMI (@SAMIDefense) September 3, 2024