Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابغ پورٹ پر 236 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوکین کو کیلے کی ایک کنسائنمنٹ میں چھپایا گیا تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس کنٹرول نے رابغ میں کنگ عبداللہ پورٹ پر 236 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس پی اے کے مطابق منشیات سمگل کرنے کی یہ کوشش زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے ناکام بنائی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ کوکین کو کیلے کی ایک کنسائنمنٹ میں چھپایا گیا تھا۔
علاوہ ازیں جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 200 کلو گرام قات( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی قات متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی۔
یاد رہے سعودی حکام مملکت اور اس کے نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے کی کوشش کرنے والے گروہوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سمگلنگ کی کوشش اسی مہم کے تحت ناکام بنائی جا رہی ہے۔

شیئر: