سعودی زکوۃ، ٹیکنس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے جدیدہ عرعر کراسنگ پر 3 لاکھ 49 ہزار 710 نشہ آور گولیاں( کیپٹاگون) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس پی اے کے مطابق نشہ آور گولیاں ٹائلز پالش کرنے والے آلات کی ایک شمپنٹ میں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کے تعاون سے ان چار افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے شپمنٹ وصول کرنا تھی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے’ مملکت میں درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ، سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے اور معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے چوکس ہیں‘۔