Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس پیرالمپکس: سعودی کھلاڑی نے 100 میٹر ویل چیئر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

یہ ریس 14.57 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی (فوٹو: سبق)
پیرس پیرالمپکس میں سعودی ٹیم کے کھلاڑی عبدالرحمن القرشی نے 100 میٹر ویل چیئرریس میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی کھلاڑی عبدالرحمن القرشی نے 100 میٹر کی فائنل ریس کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
انہوں نے یہ ریس 14.57 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
القرشی نے اس سے قبل سال 2020 میں ٹوکیو میں پیرالمپکس میں اسی دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
جبکہ تھائی لینڈ کے پونگساکورن نے 14.20 سیکنْڈ میں یہ مسافت طے کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
عبدالرحمن القرشی نے ہانگزو میں 2022 کے ایشین پیرالمپک گیمز میں 100 میٹر ویل چیئر ریس میں گولڈ میڈل اور 2024 کے عالمی پیرالمپک ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
انہوں نے پیرس پیرالمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا پرچم  بھی اٹھایا تھا۔
عبدالرحمن القرشی کے علاوہ ٹیبل ٹینس پلیئر غالیہ العنزی حسن دوشی (لانگ جمپ)، نور الصانع (100 میٹر)، سارہ الجمعہ (شاٹ پٹ)، علی النخلی ( 100 میٹر اور 200 میٹر)، عدنان سعید (ویٹ لفٹنگ)، عیاد التریک (تائیکوانڈو) اور احمد الشربتلی (ڈریسیج) مملکت کی نمائندگی کررہے ہیں۔

شیئر: