Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب میں سعودی پر چم کون اٹھائے گا؟

 مملکت نے پہلی مرتبہ 1996 میں اٹلانٹا پیرالمپکس میں حصہ لیا تھا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
پیرس پیرالمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں ویل چیئر ریسرعبدالرحمن القرشی اور ٹیبل ٹینس پلیئر غالیہ العنزی سعودی عرب کا پرچم اٹھائیں گے۔
عبدالرحمن القرشی نے 2020 کے ٹوکیو پیرالمپکس میں 100 میٹر ویل چیئر ریس میں برانز میڈل، ہانگزو میں 2022 کے ایشین پیرالمپک گیمز میں 100 میٹر ویل چیئر ریس میں گولڈ میڈل اور 2024 کے عالمی پیرالمپک ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
عرب نیوز کےمطابق غالیہ العنزی نے 2023 میں فرنچ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ڈبلز مقابلے میں برانز، 2024 مصری بین الاقوامی چیمپئن شپ میں ڈبلز میں سلور اور 2024 اردن انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں سنگلز میں سلور میڈل حاصل کیا۔
عبدالرحمن القرشی اور غالیہ العنزی کے علاوہ پیرس پیرالمپکس گیمز میں مملکت کی نمائندگی حسن دوشی (لانگ جمپ)، نور الصانع (100 میٹر)، سارہ الجمعہ (شاٹ پٹ)، علی النخلی ( 100 میٹر اور 200 میٹر)، عدنان سعید (ویٹ لفٹنگ)، عیاد التریک (تائیکوانڈو) اور احمد الشربتلی (ڈریسیج) کریں گے۔
 مملکت نے پہلی مرتبہ 1996 میں اٹلانٹا میں دو ایتھلیٹس کے ساتھ پیرالمپکس میں حصہ لیا تھا۔ 2000 میں چار ایتھلیٹس کو سڈنی، 2004 میں ایتھنز میں سات اور 2008 میں بیجنگ میں تین ایتھلیٹس کو بھیجا۔ جہاں اسامہ الشانقیتی نے ٹرپل جمپ میں گولڈ اور ہائی جمپ میں سلور میڈل جیتا تھا۔
2012 میں چار سعودی پیرالمپئن لندن گئے جہاں ہانی النخلی نے ڈسکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ وہ چار سال بعد برانز میڈل جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے جب مملکت کے تین ایتھلیٹ ریو ڈی جنیرو گئے تھے۔

شیئر: