Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیراکی سے ناواقف شہری کو کوسٹ گارڈ نے ڈوبنے سے بچا لیا

ہنگامی صورتحال پر 911 اور 994 پر مدد طلب کی جاسکتی ہے(فوٹو عکاظ)
مدینہ منورہ ریجن کی گورنریٹ ینبع میں کوسٹ گارڈز نے ایک شہری کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ تیراکی کی مشق کے دوران تھکاوٹ اور تناؤ کی کیفیت کے باعث ایک شہری کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا۔
کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ شہری کو بعدازاں ضروری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ وہ سمندری سفر میں احتیاط برتیں اور میری ٹائم سیفٹی ہدایات پر عمل کریں۔ تیراکی کرتے وقت خاص طور پر ان باتوں کا خیال رکھیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں  994 پر رابطہ کرکے مدد طلب کی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: