Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرحدی محافظوں نے کشتی ٹوٹنے پر شہری کو بچا لیا

شہری کی مدد کی اور طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کے علاقے ینبع میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک شہری کو بچا لیا۔ ان کی کشتی سمندر میں ٹوٹ گئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں نے شہری کو مدد فراہم کی اور ضروری طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے، موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور موسمیاتی اتار چڑھاو کے دوران احتیاط برتنے پرزور دیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے عوام پر زور دیا کہ وہ مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کریں۔

شیئر: