Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: جی سی سی کا مشترکہ بیان

اسرائیلی جارجیت اور فلسطینیوں کو جبری بے دخلی کی مذمت کی گئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کی وزارتی کونسل کا 161 ویں اجلاس کے اختتامی بیان میں غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی جارجیت اور فلسطینیوں کو جبری بے دخلی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزراتی کونسل کے اجلاس میں غزہ پٹی کے فلسطینی عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ کونسل ان کے ساتھ ہے ۔
اختتامی بیان میں اس بات پرزوردیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے فوری طورپر سیز فائر اورغزہ پٹی کے محاصرے کو ختم کیا جائے تاکہ متاثرہ فلسطینی عوام کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ’جنگ کے بعد غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی واپسی کی اہمیت ضروری ہے‘۔
جی سی سی نے غزہ کو  مغربی کنارے جس میں مشرقی بیت المقدس شامل ہے کو جدا کرنے کے خیال کو یکسر مسترد کیا گیا۔
اختتامی بیان میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ ’الدرہ فیلڈ‘ کویت کے سمندری علاقوں میں واقع ہے۔ سعودی ، کویتی منقسم زون سے ملحقہ زیر آب علاقے کے قدرتی وسائل کی کویت و سعودی عرب کے مابین مشترکہ ملکیت ہے۔
کونسل نے مشرق وسطی کے خطے میں عسکری کشیدگی میں حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار بھی کرتے ہوئے خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پرزوردیا۔

شیئر: