Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ 90 لاکھ انڈین جی سی سی عرب ملکوں کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں‘

تعلقات ٹیکنالوجی، دفاع، ثقافت اور دیگر شعبوں میں فروغ  پا چکے ہیں (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) اور انڈیا کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مشترکہ وزارتی اجلاس ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں جی سی سی اورانڈیا کے درمیان مشترکہ ایکشن پلان اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں، بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول کےلیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی رابطے بڑھانے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی اور وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی بھی موجود تھے۔
الاخباریہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ’ جی سی سی اور انڈیا کے درمیان تعلقات کی جڑیں مختلف شعبوں میں ہیں اور ہم متعدد شعبوں میں شراکت داری کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’یہ تعلقات وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی، دفاع، ثقافت اور دیگر شعبوں میں فروغ  پا چکے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا ’خطے میں 90 لاکھ انڈین کام کررہے ہیں اور وہ جی سی سی عرب ملکوں کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں‘۔

شیئر: