Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز کا مشعل تبوک پہنچ گیا، گورنریٹ میں استقبال

’سعودی گیمز ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے جس کا تیسری مرتبہ انعقاد ہونے جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گورنرتبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے نائب گورنر شہزادہ خالد بن سعود بن عبد اللہ الفیصل نے گورنریٹ کے دفتر میں سعودی گیمز کی مشعل کا استقبال کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تبوک کے سابق کھلاڑیوں اور یونیورسٹی کے نمایاں طلبہ نے سعودی گیمز کے مشعل باری باری اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے جس کا تیسری مرتبہ انعقاد ہونے جارہا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کا مشعل تمام شہروں میں لے جایا جارہا ہے جہاں اس کا عوام استقبال کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ خالد بن سعود بن عبد اللہ الفیصل نے مشعل کے پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور توجہ دلائی ہے کہ سعودی گیمز کا اہتمام اس بات کی دلیل ہے کہ سعودی حکومت کھیلوں کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔
انہوں نے سعودی گیمز کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
بعد ازاں سعودی گیمز کا مشعل شہر کے تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر لے جایا گیا جہاں اس کا عوام استقبال ہوا ہے۔  

شیئر: