Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں بولیورڈ رن وے زون، طیارے جدہ سے کیسے پہنچائے گئے؟

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ریاض سیزن میں بولیورڈ رن وے زون کا اضافہ کیا ہے جہاں السعودیہ کے تین بوئنگ طیارے رکھے جائیں گے۔ طیاروں میں کافی ہاوس، ریستوران اوردکانیں بنائی جائیں گی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق طیاروں کو سڑک کے ذریعے جدہ سے ریاض پہنچایا گیا۔ بڑے ٹرالرز کے ذریعے طیاروں کی ریاض منتقلی کے مناظر کی وڈیو بھی جاری کی گئی۔
حفاظتی حصار میں ٹرالرز کے ذریعے جدہ سے مدینہ منورہ وہاں سے قصیم اور آخر میں ریاض منتقل کیا گیا ہے۔
السعودیہ کے طیارے آی آر 200 اوربی 777  کے پروں کو اس کے کیپسول سے جدا کیا گیا بعدازاں باڈی کو مخصوص ٹرالرز پرلاد کرانہیں ریاض پہنچایا گیا۔
جدہ سے ریاض کی مسافت ایک ہزار کلو میٹر کے قریب ہے اس دوران طیارے جن کی لمبائی 64 میٹر اورچوڑائی 6.2 میٹر ہے کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لے جایا گیا۔
 طیاروں کو  السعودیہ کے بیڑے سے گراونڈ گیا تھا جن میں ایک طیارہ مارچ 1998 میں ائیرلائن کے بیڑے میں شامل ہوا تھا جسے ستمبر2016 میں کمپنی نے گراونڈ کردیا تھا۔
دوسرا طیارہ ستمبر1998 کو سعودیہ ایئرمیں لایا گیا اور ستمبر 2016 میں اسے  گراونڈ کیا گیا۔ تیسرا مارچ 1999 میں خریدا گیا اورجون 2017 میں اسے ناکارہ قرار دیا گیا تھا۔

شیئر: