Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی گولڈ مارکیٹ میں سعودائزیشن پرعمل درآمد کے لیے تفتیشی دورے

سعودائزیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ( فوٹو سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے جدہ کے علاقے البلد کی گولڈ مارکیٹ میں سعودائزیشن قانون پرعمل درآمد کی جانچ کےلیے تفتیشی دورے کیے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت کے ضوابط کے مطابق سونے کی دکانوں میں سعودی کارکنوں کے علاوہ کسی اورمتعین نہیں کیا جاسکتا، ایسا کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت کی متعدد تفتیشی  ٹیمیں گولڈ مارکیٹ میں سعود آئزیشن کے عمل کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے تفتیشی ٹیمیں وقتا فوقتا مارکیٹوں کے دورے کرتی ہیں تاکہ ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

شیئر: