سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں بین الاقوامی اور مقامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں دوطرفہ تعاون، موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کابینہ ارکین کو مملکت کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی ترقی و دیگر امورکے حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں مطلع کیا گیا۔
کابینہ نے عرب خلیجی ریاستوں کی وزارتی کونسل کے 161 ویں اجلاس، روس، انڈیا ، جمہوریہ برازیل کے ساتھ مشترکہ میٹنگوں کے نتائج کی تعریف کی۔
مملکت کی جانب سے ان ممالک کے ساتھ خلیجی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کی سپورٹ کےلیے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں سعودی عرب اور اوپیک پلس کے اجلاس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ نومبر کے اختتام تک گروپ ممالک یومیہ 2.2 ملین بیرل تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کریں گے۔
فيديو | #ولي_العهد يرأس جلسة #مجلس_الوزراء#الإخبارية pic.twitter.com/fvbikCsg66
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) September 10, 2024