سعودی کابینہ: فلسطینی عوام کی سپورٹ کے لیے ولی عہد کی کوششوں کا جائزہ
اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصر اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطوں کے دوران ولی عہد نے فلسطینی عوام کی سپورٹ کےلیے عرب اور اسلامی ملکوں کی کوششوں کو متحد کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم پر زور دیا۔
اجلاس نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی، استحکام اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے والے اقدامات کی سپورٹ کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسرائیل کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے تمام کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کابینہ کو ولی عہد کی جانب سے ٹونگا کے وزیر اعظم کو بھیجے گئے پیغام ار یورپی کونسل کے صدر سے ساتھ ان کی ملاقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے ایس پی اے کو بتایا اجلاس نے مختلف بین الاقوامی اجلاسوں میں سعودی عرب کی شرکت کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس نے سعودی، قطری رابطہ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کو سراہتے ہوئے جس میں اپنے عوام کے فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کےعزم کا اظہار کیا گیا۔
کابینہ نے وزارت انصاف کے جوڈیشل ٹریننگ سینٹر کی یورو،عرب عدالتی نیٹ ورک میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔