Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے (فوٹو: اے پی پی)
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز پی ایم ڈی کے مطابق بدھ کی دوپہر آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

شیئر: