Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی گیمز کی مشعل نیوم پہنچ گئی

نیوم کے ایگزیکٹیو نائب صدر نے سلمان الفرج سے مشعل وصول کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی گیمز 2024 کے تیسرے ایڈیشن کی مشعل نیوم پہنچ گئی۔ جو مملکت میں کھیلوں کے سب سے بڑے قومی ایونٹ کے پروموشنل ٹور کا حصہ ہے جس کی میزبانی دارالحکومت ریاض 3 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک کرے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے مشعل نیوم پہنچا جہاں نیوم کے ایگزیکٹیو نائب صدر ریان فایز نے سعودی قومی ٹیم، الھلال کے سابق کھلاڑی اور نیوم ٹیم ممبر سلمان الفرج سے مشعل وصول کی۔


گورنر القصیم نے مشعل وصول کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

سلمان الفرج نے 8 مرتبہ سعودی لیگ، 5 مرتبہ خادم حرمین شریفین کپ، 3 بار سعودی سپر کپ اور 2 مرتبہ اے ایف سی چیمپیئنز لیگ  جیتی ہے۔ انہوں  نے 2018  اور 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی سعودی عرب کی نمائندگی کی تھی۔
اس کے بعد مشعل سعودی قومی کھلاڑی عمر الثاقب نے اٹھائی جنہوں نے 2022 اور 2023 میں سعودی گیمز میں دو گولڈ میڈل جیتے تھے۔
واضح رہے کہ  سعودی گیمز کی یہ مشعل جمعرات کو ہی القصیم پہنچی تھی جہاں گورنر القصیم ریجن شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے مشعل وصول کی تھی۔ جس کے بعد یہ نیوم پہنچی ہے۔ سعودی گیمز کی مشعل نے  ریاض سے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: