Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز کا مشعل جدہ پہنچ گیا، عوامی استقبال ہوگا

’سابق کھلاڑی محمد نور نے مشعل کمشنر کے حوالے کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی گیمز کا مشعل مختلف شہروں سے ہوتا ہوا جدہ پہنچ گیا ہے جس کا استقبال جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلوی نے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الاتحاد کلب کے سابق کھلاڑی محمد نور نے مشعل کمشنر شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلوی کے حوالے کی ہے۔
سعودی گیمز کی مشعل کو سب سے پہلے عسفان تاریخی قلعہ لے جایا جائے گا جہاں سابق اور حاضر کھلاڑیوں کے علاوہ عوام الناس کی شرکت کے ساتھ تقریب منعقد ہوگی۔
بعد ازاں مشعل کو لے کر عفت یونیورسٹی اور وہاں جدہ کے عوامی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا جائے گا جہاں عوام الناس مشعل اٹھانے والے کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے جو تیسری مرتبہ منعقد ہونے جارہا ہے۔
 

شیئر: