Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں کی منتقلی میں حصہ لینے والے عملے کے اعزاز میں اہل علاقہ کی دعوت

اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
گزشتہ دنوں السعودیہ کے تین بوئنگ طیارے جدہ سے ریاض ٹرالر کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ یہ طیارے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ریاض سیزن میں بولیورڈ رن وے زون کے اضافے کے لیے منتقل کیے تھے۔
المرصد نیوز کے مطابق طیاروں کی جدہ سے ریاض منتقلی کے دوران سعودی شہر ’ظلم‘ کے شہریوں نے طیاروں کو ریاض  پہنچانے والے عملے کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا۔


سعودی شہر ظلم پہنچنے پر ان کارکنان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

مکہ مکرمہ ریجن کی المویہ گورنریٹ کے شہر ’ظلم‘ میں طیارے لے کر پہنچنے والے کارکنان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے لیے یہاں کے لوگوں نے ضیافت اور ان کے اعزاز میں جشن کا اہتمام کیا۔
اس حوالے  سے وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے کے عمائدین اور شہری طیارے کی منتقلی میں حصہ  لینے والے کارکنان کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ان کے لیے منعقد کی جانے  والی ظہرانہ ضیافت پر انہیں لے کر جارہے ہیں۔ جہاں شاندار قالین بچھائے گئے تھے اور بہترین کھانے ان کارکنان کا استقبال کررہے تھے۔ جس کے بعد طیارے منتقل کرنے والے  کارکنان اور علاقے کے لوگوں نے ضیافت میں شرکت کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: