Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین طیاروں کی نمائش کے لیے بری راستے سے ریاض منتقلی

’سعودیہ کے طیاروں کی منتقلی کو شہر شہر کے رہائشی ایکس پر شیئر کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: ایکس)
ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ میں نمائش کے لیے سعودی ایئرلائن کے تین طیاروں کو بری راستے سے ریاض منتقل کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودیہ کے طیاروں کی منتقلی کو شہر شہر کے رہائشی ایکس پر شیئر کر رہے ہیں۔
اس موقع پر انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’صارفین مجھے بتائیں طیارے کہاں تک پہنچے‘۔
اس پر ایکس کے صارفین نے طیاروں کی بھر مار کردی اور جگہ جگہ پہنچنے کی اطلاع ملتی رہی۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ لوگوں نے جہازوں کی منتقلی کی کئی تصویریں شیئر کی ہیں‘۔
’اب ایسا کرتے ہیں کہ جہازوں کے ریاض پہنچنے تک  جتنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں ان میں سے بہترین تصویر یا ویڈیو بنانے والے کو لگژری گاڑی انعام ملے گی‘۔

شیئر: