پاکستان کے شہر بہاولپور میں رات گئے آسمان پر پھیلنے والی پر اسرار روشنی نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچا رکھی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اس واقعے کی متعدد ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شہابیوں کے 85 ٹکڑے سعودی عرب میں دریافتNode ID: 852016
-
شمسی طوفان: آسمان پر رنگ برنگی روشنیاں کیوں نمودار ہوتی ہیں؟Node ID: 858191
-
جازان ریجن میں آسمانی بجلی گرنے کی وڈیو وائرل، شہری محفوظ رہےNode ID: 872271
انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی ان ویڈیوز کے مطابق 12 ستمبر کو بہاولپور میں رات گئے آسمان کچھ سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر روشن دکھائی دیا اور یہ مناظر متعدد سی سی ٹی وی کیمروں پر بھی ریکارڈ کیے گئے۔
#Bahawalpur pic.twitter.com/tJBGgGv4cs
— Mughees Ali (@mugheesali81) September 11, 2024
صارفین مذکورہ ویڈیوز کے کمنٹس میں استفسار کرتے دکھائی دیے کہ یہ آخر ہے کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بالکل یہ واقع ہوا ہے، میں بھی 1 بجے اپنے گاؤں عارف والا پہنچا ہی تھا اور اپنے ڈیرے پر بیٹھا تھا جب یہ روشنی میں نے دیکھی۔ یہ منظر ایسا تھا جیسے کوئی آگ کا گولا آسمان سے گر رہا ہو۔
امتیاز نامی صارف نے لکھا ’میں سمجھا شاید ساتھ والے محلے میں ٹرانسفارمر جلا ہے، یہ منظر میں نے بھی دیکھا تھا‘۔
جہاں کچھ صارفین اس واقعے پر سوال کرتے رہے وہیں کچھ نے ممکنہ جوابات بھی کمنٹس میں دیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ شہاب ثاقب لگتا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا ’خیرپورٹامیوالی موضع شیخ واہن سٹیشن بھٹی والا کھوہ میں شہاب ثاقب گرا ہے۔ جس سے مکمل شہر میں روشنی دیکھی گئی۔ رات کو دن کا سماں ہو گیا، شہاب ثاقب گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، سب محفوظ رہے۔‘
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز سے اندازہ لگایا جائے تو یہ واقعہ بظاہر شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کا معلوم ہوتا ہے، جو کہ سائنسی لحاظ سے ایک معمولی بات ہے۔
@ranaismail897 Full Roshni ho ge ratb k time Bahawalpur #siyara #viral #foryoupage original sound - ranaismail897