Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں آسمانی بجلی گرنے کی وڈیو وائرل، شہری محفوظ رہے

بجلی کی چمک کا سب سے قریب ترین فاصلہ صرف 15 میٹر تھا (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کےعلاقے جازان کے الریث گورنریٹ میں جبل القہر پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ کے مطابق القصیم یونیورسٹی کے ایک سابق پروفیسر ڈاکٹر المسند نے اس واقعہ کی ویڈیو’ایکس‘ اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔
سعودی شہری جو علاقے میں سفر کررہے تھے اس واقعہ میں محفوظ رہے۔
سعودی شہری وائل الدغفق نے بتایا کہ ’سفر کے دوران بجلی کی چمک کا سب سے قریب ترین فاصلہ صرف 15 میٹر تھا‘۔
’سفید بجلی گرنے کے بعد پیلے رنگ کی چنگاریاں ہوا میں اس طرح نمودار ہوئیں جیسے کوئی چیز جل رہی ہو‘۔
ڈاکٹر المسند نے بتایا جازان کا علاقہ جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے بجلی گرنے کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات یورپ اور شمالی افریقہ سے بھی زیادہ ہیں۔
انہوں نے آسمانی بجلی گرنے سے بچاو کے لیے جازان میں رہائشی، سرکاری اور تجارتی عمارتوں میں بجلی کے سلاخوں کی تنصیب اور شدید طوفان کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

شیئر: