سعودی شوری کونسل کے سپیکر عبداللہ بن محمد آل شیخ نے اتوار کو ریاض میں متعدد ملکوں میں تعینات نئے سعودی سفیروں سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں عمان میں سعودی سفیر ابرہیم بیشان، موریطانیہ میں مشعل السلمی، یوکرین میں محمد البرکہ، قبرص میں فواز الشبیلی اور مالی میں سعودی سفیرعبداللہ صبر شامل تھے۔
شوری کونسل کے سپیکر نے سفارتی فرائض کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا وہ مملکت اور ان ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے کام کریں جہاں ان کا تقرر کیا گیا ہے۔