Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خندمہ‘ پہاڑ جہاں سے مکہ مکرمہ کا نظارہ کیا جا سکتا ہے

مکہ مکرمہ میں واقع ’خندمہ‘ پہاڑ اپنے بہترین محل وقوع کی وجہ سے شہریوں اور زائرین کے لیے کشش کا باعث ہے۔
مسجد الحرام کے قریب واقع ہونے کے باعث پہاڑ سے شہر مقدس کا خوبصورت منظر دکھائی دیتا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ دنوں مکہ میں ہونے والی بارش سے اہل مکہ کی بڑی تعداد پہاڑ پر تفریح کے لیے گئی۔
ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے پہاڑ کے بلند مقام سے شہر مقدس کی خوبصورت تصاویر بنائی ہیں جن میں مسجد الحرام کے علاوہ شہر کے قدیم اور جدید علاقوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پہاڑ کے شمال میں ’المسفلہ‘ محلہ ہے جبکہ جنوبی سمت ’جرول‘ کا علاقہ ہے۔
پہاڑ کا مشرقی علاقے سیکنڈ رنگ روڈ کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ مغربی جانب مکہ کے قدیم علاقے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: