Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجال المع جہاں بلند وبالا پہاڑ سال بھر سبزے سے ڈھکے رہتے ہیں

پتھر کے گھر جو درختوں اور پودوں سے ڈھکی پہاڑیوں کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع رجال المع کا علاقہ قدرتی جواہرات میں سے ایک ہے جو دلکش ماحول اور خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔
 اس علاقے کی تصاویر میں ایک گہری سبز فطرت نظر آتی  ہے۔ بلند و بالا پہاڑ سال بھر ہریالی سے ڈھکے رہتے ہیں۔ اس کی زرخیز وادیاں جہاں چشموں سے تازہ پانی بہتا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق رجال المع میں سیکڑوں برس قدیم روایتی فن تعمیر شاندار فطرت کے ساتھ موجود ہے۔ یہاں ’مٹی  کے محلات‘ کے طرز پر تعمیر کردہ پتھر کے گھر درختوں اور پودوں سے ڈھکی پہاڑیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
 اونچے گنبد اور تنگ کھڑکیوں کی خصوصیت  رکھنے والے یہ مکانات اطراف کے ماحول کے مطابق ڈھالنے میں انسانی مہارت کا ایک ثبوت ہیں۔
رجال المع کی کشش صرف اس کے قدرتی حسن تک محدود نہیں بلکہ ایک ثقافتی پناہ گاہ بھی ہے۔ یہ بہت سے روایتی لوک فنون کا گھر ہے، مختلف مواقع پر پیش کیے جانے والے رقص اور گیت ہیں۔ اس کے علاوہ ایک  مشہور بازار ہے جو روایتی دستکاری کی مصنوعات پیش کرتا ہے۔

یہ مملکت کے نمایاں سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

رجال المع فطرت اور ثقافت کو یکجا کرتا ہے جو اسے ایک مربوط سیاحتی مقام بناتا ہے۔ ہ مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے میں مسلسل بہتری کے ساتھ اس تک رسائی بھی  آسان  ہوگئی ہے۔ سعودی عرب  کے نمایاں سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر اپنی شناحت بنا رہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: