Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن جہاں صحرا پہاڑوں سے اور ریت سمندر سے ملتی ہے

سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک ریجن واقع ہے۔ یہ ایک ایسا مقام ہے جہاں صحرا پہاڑوں سے اور ریت سمندر سے ملتی ہے جبکہ سورج ایک انفرادیت کے ساتھ طلوع اور غروب ہوتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ علاقہ 138.000 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔ صحرائے النفود اور بحیرہ احمر کے درمیان واقع تبوک ریجن میں پانچ گورنریٹس حقل، ضبا، الوجہ، املج اور البدع ہیں جو بحیرہ احمر کے ساحل پر پھیلے ہوئے ہیں۔

تبوک ریجن میں فطرت کے ہر رنگ نظر آتے ہیں۔ ایس پی اے نے  تصاویر کے ذریعے خوبصورت مناطر کی جھلک دکھائی ہے۔

یاد رہے کہ تبوک اپنے فلک بوس پہاڑوں، تاریخی مقامات اور سحر آفریں مناظر کی وجہ سے سال کے مختلف موسموں خصوصا موسم گرما میں سیاحوں کےلیے پسندیدہ ترین مقام ہے۔ 
 جو لوگ تاریخی آثار سے مالا مال نخلستانوں، سرسبز درختوں، چشموں اور مضبوط پھلوں کے مناظر دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ان کے لیے تبوک کا علاقہ مثالی ہے۔
 یہاں حقل اور شرما جیسے ساحل ہیں جو 700 کلو میٹر پر پھیلے ہوئے ہیں۔ تبوک میں شعیب غار یا مقنا کے قریب موسی کے چشمے دیکھنے کے لیے لوگ سال بھر آتے ہیں۔
تبوک کا صحرا سرخ ریت کے حوالے سے مشہور ہے۔ 

شیئر: