Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، مصری تحفظ سرمایہ کاری معاہدہ آخری مرحلے میں

مصر سعودی سرمایہ کاری کو خاص اہمیت دیتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مصری وزیراعظم مصطبی مدبولی نے کہا ہے کہ’ سعودی، مصری تحفظ سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ دو ماہ میں اسے فعال کردیا جائے گا‘۔
اخبار 24 کے مطابق مصری وزیر اعظم نے کہا کہ ’سعودی سرمایہ کاروں کو مصر میں جن چیلجز کا سامنا ہے، انہیں رواں برس کے آخر تک حل کردیا جائے گا‘۔
ان کا کہنا تھا ’مصری وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے سعودی سرمایہ کاری کو خاص اہمیت دیتی ہے‘۔
’مصر میں سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے 90 مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی حکومت نے غیرروایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے ان میں سے بیشر کو حل کردیا ہے، صرف 14 پوائنٹ باقی ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’اس وقت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کیا جارہا ہے جن میں زراعت، سیاحت، تجدد پذیر توانائی اوردیگر شعبے شامل ہیں‘۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ’ سعودی عرب اور مصر کے مابین عرب تعاون کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں‘۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی، مصری تحفظ سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق اخری مرحلے میں ہے جسے جلد حکومت اور شوری کونسل میں پیش کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے مصری سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے پیش کی جانے والی مراعات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی ریاض ایوان صنعت وتجارت میں سعودی عرب کے نجی شعبے کے اہم ارکان سے ملاقات کی اور انہیں مصر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

شیئر: