Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے مصری وزیر اعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ

ولی عہد نے مصری وزیراعظم کو مملکت کے دورے پر خوش آمدید کہا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ریاض میں مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے مصری وزیراعظم کو مملکت کے دورے پر خوش آمدید کہا اورسعودی قیادت کی طرف سے صدر عبدالفتاح السیسی کےلیے تہنیتی پیغام دیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور تعلقات کو بڑھانے اور فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت اور شوری کونسل امور کے کابینہ رکن ڈاکٹر عصام بن سعید، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان اور دیگر وزرا اور عہدیدار موجود تھے۔
دونوں ملکوں کے سفیر اور مصری وزرا بھی موجود تھے۔

شیئر: