Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

’الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ میں شام 7 بجے تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کیفیت الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ میں شام 7 بجے تک رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، رابغ، الکامل، خلیص اور جموم کے علاوہ مکہ مکرمہ شہر میں آج بھی تیز ہوا چلے گی‘۔
مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع میں مطلع گرد آلود ہوگا جبکہ شام 7 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’الباحہ میں تیز ہوا کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ غامد، الزناد، العقیق اور بلجرشی میں سیلابی ریلوں کے گزرنے کا خدشہ ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو وادی الدواسر ملک کا گرم ترین شہر ہوگا جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 42 ڈگری اور ریاض میں 41 ڈگری ہوگی‘۔
 
 

شیئر: