Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی 94: مملکت کے مختلف شہروں میں ایئر اور بحری شو کب ہوں گے؟

وزارت دفاع کا کہنا پے 17 شہروں میں ایئر شو ہوں گے (فوٹو وزارت دفاع ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے 94 ویں یوم وطنی (نیشنل ڈے) پر سعودی وزارت دفاع  نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس میں فضائی اور بحری شوز شامل ہیں۔
رائل سعودی ایئرفورس کے طیارے جن میں ایف 15 ایس اے، ایف 15 سی، ٹورنیڈو اور ٹائیفون شامل ہیں ایئرشو میں حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ ایئربیس پر گراؤنڈ شوز بھی کیے جائیں گے۔ سعودی فالکنز کی ٹیم مختلف فارمیشنز میں پرفارم کرے گی۔
سعودی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا مملکت کے 17 شہروں میں ایئر شو ہوں گے جس کے مطابق خفجی کورنیش پر18 ستمبر کو شام ساڑھے چار بجے،الجبیل میں الفناتیر کورنیش پر شام 5 بج کر 5 منٹ پر ایئر شو ہوں گے۔
 اس کے علاوہ 19 ستمبر کو الاحسا میں کنگ عبداللہ ماحولیاتی پارک اور شاہ عبداللہ روڈ پر ساڑھے چار بجے اور شام پانچ بجے مشرقی کورنیش دمام میں پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
 جدہ میں تین دن  18، 19 اور 20 ستمبر کو شام 5 بجے جدہ واٹر فرنٹ، ریاض میں 22 اور 23 ستمبر کو القیروان کے ام عجلان پارک میں ساڑھے چار بجے، 22 اور 23 ستمبر کو خمیس مشیط میں (بولیوارڈ، تمنیہ اور سراۃ عبیدۃ)، ابھا میں کنگ خالد روڈ، شارع الفن اور شہزادہ محمد بن سعود، شہزادہ  حسام بن سعود پارک اور رغدان فاریسٹ پارک الباحہ میں شام 5 بجے ایئر شوز ہوں گے۔
جازان کورنیش، تبوک میں شاہ فیصل روڈ شہزادہ فھد بن سلطان پارک، طائف میں الردف پارک اور الشفا اور الھدا میں 22 اور 23 ستمبر کو شام ساڑھے 5 بجے ایئر شوز ہوں گے جبکہ 24 ستمبر کو نجران کے شاہ عبدالعزیز پارک اور شہزادہ  جلوی بن عبدالعزیز میں شام 5 بجے جبکہ الخرج میں شام ساڑھے چار بجے ایئر شوز پیش کیے جائیں گے۔
الخبر میں 26 اور 27 ستمبر کو واٹر فرنٹ پر شوزہوں گے جبکہ 30 ستمبر کو حفرالباطن میں ھلا مول کے قریب اور الجوف میں سکاکا پبلک پارک میں 2 اکتوبر شام ساڑھے چار بجے ایئرشو پروگرام ہوں گے۔ الجبیل میں الفناتیر کورنیش پر بحری کشتیوں کی پریڈ اور مختلف شوز پیش ہوں گے۔
رائل سعودی نیول فورسز ریاض، جدہ، الجبیل اور متعدد نیول بیس پر سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہی ہے جہاں وہ ریاض میں بوابہ الدرعیہ سائیکل سواروں کی ریلی کا اہتمام کرے گی جبکہ جدہ میں سمندری جہازوں کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ سی فالکن طیاروں کے ساتھ ایک ایئر شو اور غو طہ خوری کا مظاہرہ ہو گا۔
اس کے علاوہ فوجی گاڑیوں کا مارچ پاسٹ ہوگا۔ ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی نمائش کا بھی اہتمام ہے۔ ’جلالۃ الملک‘ جہاز پر بھی شو پیش ہوگا۔
مسلح افواج قومی دن کے موقع پرایک جشن کا اہتمام کر رہی ہے جہاں مختلف سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی جو بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی طرف سے ملک کے اتحاد کی کہانی کو اجاگر کرتی ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: