Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون حیاۃ سندی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایوارڈ

ڈاکٹرحیاۃ سندی پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا (فوٹو: سبق)
اقوام متحدہ کی تنظیم ’پاتھ ویز ٹو پیس‘ کی جانب سے سال 2024 کے لیے سعودی خاتون ڈاکٹرحیاۃ سندی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیرمعمولی خواتین برائے امن ایوارڈ 2024 دینے کا اعلان کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ڈاکٹرحیاۃ سندی پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں سائنس اینڈْ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین خدمات پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرحیاۃ سندی نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مثالی خدمات انجام دیں انہوں نے بائیوٹیکنالوجی اورایجادات کے پر بھی کافی کام کیا۔
خیال رہے ’پاتھ ویے ٹو پیس ‘ایک عالمی تنظیم ہے جو گزشتہ 4 دہائیوں سے معاشی استحکام اور معاشروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔

شیئر: