Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن پین ایوارڈ کےلیے نامزدگیاں وصول کرنے کا اعلان

ایوارڈ کے انعامات کی مجموعی مالیت 740,000 ڈالر ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ’ عربی بولنے والے مصنفین ،گولڈن پین ایوارڈ میں نامزدگی کےلیے اپنی تخلیقات جمع کرانا شروع کرسکتے ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق کامیاب اسکرپٹ کو اتھارٹی کی جانب سے فلم کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی جانب سے سپانسر کردہ اس ایوارڈ کے لیے درخواستیں 30 ستمبر تک وصول کی جائیں گی۔
پہلی فہرست کا اعلان 30 نومبر کو کیا جائے گا جس کے بعد شارٹ لسٹ کا اعلان 30 دسمبر کو ہو گا۔
گولڈن پین ایوارڈ فروری 2025 میں ہونے والی ایک تقریب میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ایوارڈ کی چھ کیٹیگریزمیں گرینڈ پرائز، ناول، سکرین پلے، بہترین ترجمہ شدہ ناول، بہترین عرب پبلشر، اور آڈیننس ایوارڈ شامل ہیں۔
ایوارڈ کے انعامات کی مجموعی مالیت 740,000 ڈالر ہے۔

شیئر: