Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں دی گئی مہلت سے کون سے غیرقانونی تارکین فائدہ نہیں اٹھا سکتے؟

مہم کے دوران سٹیٹس درست کرانے والوں پرکوئی جرمانہ نہیں ہوگا
متحدہ عرب امارات میں اقامہ و کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے’غیرقانونی تارکین کو دی جانے والی اصلاح حال رعایت ان کے لیے نہیں جو امارات سے چلے گئے ہیں اور ان کے ریکارڈ میں خلاف ورزیاں درج ہیں۔‘
امارات الیوم اخبار کے مطابق اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سہیل الخییلی نے کہا کہ’ حکومت کی جانب سے تارکین کو اصلاح حال کی جو مہلت دی گئی ہے انہیں چاہیئے کہ وہ اس دوران اپنا رہائشی اسٹیٹس درست کرا لیں۔‘
’مہم کے دوران سٹیٹس درست کرانے والوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا نہ ہی کسی قسم کی اضافی فیس چارج کی جائے گی۔‘
ان کا کہنا تھا ’اقامہ اور ورک پرمٹ حاصل کرنے کے بعد وہ تارکین کسی دوسری جگہ کام کرنے کے اہل ہوں گے جن کے اقامے اصلاح حال مہم سے قبل ایکسپائر ہو چکے تھے۔ جس سے ان کا قیام غیرقانونی تارکین میں ہوتا تھا‘۔
کرنل الخییلی نے کہا’ مہم کے دوران جو تارکین اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بھی مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خصوصی این او سی حاصل کریں تاکہ بلیک لسٹ ہونے سے بچ سکیں‘۔
قانونی طورپر ایگزٹ کرنے والوں کو دوبارہ کسی بھی وقت امارات آنے کی اجازت ہوتی ہے۔
واضح رہے اماراتی حکام نے یکم ستمبر سے ان غیرملکیوں کو اصلاح حال کی خصوصی رعایت دی ہے جن کے اقامے یا ورک پرمٹ  یا تو ایکسپائرہو گئے تھے یا جاری ہی نہیں کرائے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کا قیام غیرقانونی تارکین میں ہوتا تھا۔
ایسے تارکین کو جو مہلت کے دوران اپنا قیام قانونی بنا لیں گے ان پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

شیئر: