Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں غیر قانونی تارکین کے لیے مہلت کب ختم ہوگی؟

یومیہ بنیاد پر ادارے کے اکاونٹس پر درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
دبئی میں غیرملکیوں کے رہائشی امور سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ’اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے لیے شروع کی گئی اصلاح حال کی مہم میں ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جن کے اقامے اور ورک پرمٹ میں ان کی کمپنیوں کی طرف سے تاخیر کے باعث تجدید یا اجرا نہیں ہو سکا۔‘
امارات الیوم کے مطابق امارات میں مقیم ایسے غیرملکی جن کے اقامے ایکسپائرڈ ہیں یا ان کی کمپنیوں نے اقاموں اور ورک پرمٹ کی تجدید نہیں کرائی انہیں دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے، جو 30 اکتوبرکو ختم ہو جائے گی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ’مہلت کے دوران غیرملکی اپنے قیام کو قانونی شکل دینے کے لیے متعلقہ ادارے سے رجوع کریں تاکہ انہیں جرمانوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے معاون ڈائریکٹر بریگیڈیئرصلاح القمزی کا کہنا تھا ’یومیہ بنیاد پر ادارے کے اکاؤنٹس پر درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ بیشترغیرملکیوں کی خواہش ہے کہ وہ اپنے قیام کو قانونی شکل دینے کے بعد امارات میں ہی قیام کریں۔‘
وہ غیرملکی جن کی کمپنیوں یا اداروں کی جانب سے اقامے کی تجدید کسی وجہ سے نہیں کرائی گئی ان کے معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا تاکہ وہ جلد از جلد دوسری جگہ ملازمت حاصل کرسکیں۔

شیئر: