Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے میں کشیدگی، ایئر فرانس کی بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں معطل

لفتھانسا گروپ کے طیارے بھی اسرائیل اور ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
فرانسیسی ایئر لائن ایئر فرانس نے کہا ہے کہ وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت اور اسرائیلی شہر تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایئر فرانس نے دارالحکومت پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے 19 ستمبر تک کی بیروت اور تل ابیب کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
ایئرلائن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے جس کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایئر فرانس نے مزید کہا کہ بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں معمول پر لانے کا فیصلہ صورتحال کا تخمینہ لگانے کے بعد کیا جائے گا۔
قبل ازیں لفتھانسا گروپ نے کہا تھا کہ اُس کے طیارے اسرائیل اور ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں گے اور وہ تہران اور تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رہا ہے۔
لبنان میں منگل کو حزب اللہ کے زیرِ استعمال پیجرز میں دھماکوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
ان دھماکوں میں نو افراد ہلاک جبکہ جنگجوؤں سمیت 2800 زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے ان دھماکوں کے لیے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

شیئر: