اردن کے نئے وزیر اعظم جعفر حسان اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
نئے وزیراعظم جعفر حسان ایک معروف ٹیکنوکریٹ ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی )
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے بدھ کو نئے وزیر اعظم و وزیر دفاع جعفر حسان کی سربراہی میں نئی حکومت سے حلف لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق ایمن الصفدی نئی حکومت میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
اصلاح پسند حکومت کو آئی ایم ایف کی اصلاحات کو تیز کرنے، سیاسی اور معاشی موڈرنائزیشن کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا کام سونپا گیا ہے۔
اس سے قبل بشار کی حکومت نے شاہ عبداللہ ثانی کو استعفی پیش کیا تھا جن پارلیمانی انتخابات میں اسلام سپند اپوزیشن نے کچھ کامیابی حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے وزیراعظم ڈاکٹر بشیرالخصاونہ کی حکومت کا استعفی منظور کرتے ہوئے جعفر حسان کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔
پارلیمانی انتخابات میں اسلام پسند حزب اختلاف کی محدود کامیابی کے بعد انہوں نے اتوار کو اردنی فرمانروا کو اپنا استعفی پیش کیا تھا۔
55 سالہ بشیرالخصاونہ، اکتوبر 2020 سے حکومت کی سربراہی کررہے تھے۔
نئے وزیراعظم جعفر حسان ایک معروف ٹیکنوکریٹ ہیں۔ اردن کے سابق وزیر منصوبہ بندی رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی تعلیم کیمرج، میساچوسٹس ہاورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ شاہ عبداللہ کے دفتر کے موجودہ سربراہ بھی ہیں۔
جعفر حسان، تجربہ کار سفارتکار اور پیلس کے سابق مشیر بشیرالخصاونہہ کی جگہ لیں گے جو شاہ عبداللہ ثانی کے دور میں طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے سمجھے جاتے ہیں۔