Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا سے عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے بدھ کو عمان کے الحسینیہ پیلس مں عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارتی کمیٹی کو غزہ میں جنگ بندی کےلیے بین الاقوامی رابطوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وزارتی کمیٹی کی سربراہی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کی۔
وفد میں فلسطینی وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی، بحرین کے وزیر خارججہ عبداللطیف الزیانی، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سلطان بن سعد المریخی، مصر کے نائب وزر خارجہ بنی حبشی ،عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ابو الغیط اور اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے شرکت کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اردن کے فرمانروا نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی تک پہنچنے اور غزہ کے عوام کے لیے امداد میں اضافے  کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے غزہ میں جاری جنگ کے اثرات، خطے کی سلامتی اور استحکام پر مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوں سے خبردار کیا۔

شیئر: