Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 6 ریجنز میں بارش کا امکان

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ اللیث اور شعیبہ میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، جازان، الباحہ اور تبوک میں آج جمعرات کو بارش کے امکان کا اظہار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ اللیث اور شعیبہ میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے‘۔
’رابغ میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، الکامل اور القنفذہ میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں یہ کیفیت رات 11 بجے تک رہے گی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمہ نے کہا ہے کہ ’المہد، وادی الفرع میں تیز بارش ہوگی جبکہ الرایس اور ینبع میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’عسیر ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے اور سب سے زیادہ النماص، بلقرن، رجال المع اور محائل متاثر ہوں گے‘۔
’ابہا، خمیس مشیط، سراۃ عبیدہ اور دیگر علاقے میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی اور یہ کیفیت رات 11 بجے تک رہے گی‘۔

شیئر: