مسجد نبوی میں ایک ہفتے میں 52 لاکھ زائرین کی آمد
جمعرات 19 ستمبر 2024 15:15
’گزشتہ ہفتے کے دوران 51 لاکھ 5 ہزار زائرین نے سلام پیش کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے کے دوران 52 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے نماز ادا کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کی بڑی تعداد کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے کے دوران 51 لاکھ 5 ہزار زائرین نے سلام پیش کیا ہے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران دو لاکھ 61 ہزار زائرین نے روضہ اطہر میں نماز ادا کی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’66 ہزار994 زائرین نے مسجد نبوی میں رہنمائی کی خدمات حاصل کیں‘۔
’انتظامیہ نے مسجد نبوی کی سینیٹائزنگ کے لیے 24 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم مواد کا استعمال کیا ہے‘۔