Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’شاہ سلمان فاؤنڈیشن‘ کے ضوابط کی منظوری، شاہی احکامات جاری

غیرمنافع بخش فاونڈیشن انسانی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین  نے ’شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن‘ کے لیے ضمنی قوانین کی منظوری جاری کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن خادم حرمین شریفین کی جانب سے انسانوں کی فلاح و بہبود اوربھلائی کے لیے کیے جانے والے کاموں اور اقدامات کا تسلسل ہے۔
اس ضمن میں شاہ سلمان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا ’انسانوں پر کی گئی سرمایہ کاری جس سے انکی ثقافت و شناخت نمایاں و ممتاز ہوتی ہے کے فلاحی عل کو ہم جاری رکھیں گے‘۔
ایکس اکاونٹ پر مزید کہا گیا ’ معاشروں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے انسانوں کو درپیش چیلنجوں کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے شاہ سلمان فاؤنڈیشن کا آغاز کررہے ہیں‘۔
 واضح رہے شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاونڈیشن انسانی فلاح و بہبود کے لیے مخصوص ہے جس کے تحت مملکت اور دنیا کے مختلف ممالک میں فلاحی منصوبوں پر کام کیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
اس ضمن میں شاہ سلمان مرکز برائےانسانی فلاح وبہبود بھی شامل ہے جس کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی امداد بلا کسی تخصیص کے کی جاتی ہے۔
شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن میں متعدد سینٹرز ہیں جن میں شاہ سلمان لائیبریری ، شاہ سلمان میوزیم جو الدرعیہ گیٹ منصوبے میں ہیں علاوہ ازیں شاہ سلمان پارک میں موجود سعودی سوسائٹی میوزیم جو ثقافتی امور کی ترویج کے لیے مخصوص ہے۔

شیئر: