Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ اور برطانوی وزیر کا رابطہ، امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال

وڈیو کانفرنس کے ذریعے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی ( فوٹو: ایس پی اے)
برطانوی وزیر برائے ترقی اینیلیز ڈوڈز نے سعودی امدادی ادارے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے ذریعے دنیا کے مختلف ملکوں میں مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور برطانوی وزیر نے وڈیو کانفرنس کے دوران انسانی اور امدادی امور سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن علی البیز نے ریاض میں گاوی ویکسین الائنس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی۔
انسانی اور امدادی اقدامات اور ضرورت مند ملکوں کو ضروری ویکسین فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: