Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے علاقے الشقیق کے جنوب میں زلزلے کے جھٹکے

ری ایکٹر سکیل پر اس کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک کے سٹیشنوں نے جمعے کو  جازان ریجن کے الشقیق شہر کے جنوب میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ری ایکٹر سکیل پر اس کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔
اتھارٹی کے ترجمان طارق ابا خیل کا کہنا ہے’ زلزلے سے کوئی خطرہ نہیں ہوا اور نہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے‘۔

شیئر: